امام علی رضا علیہ السلام کے روضے پر ایرانی صدر کی شہادت کا اعلان

May 20, 2024

ایران کی جانب سے صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت کا باضابطہ اعلان امام علی رضا علیہ السلام کے روضے پر کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پرایرانی صدر کیشہادت کےباضابطہ اعلان کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

گزشتہ شبصدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثے کی خبر سامنے آنے پر ایرانی شہر مشہد مقدس میں بڑی تعداد میں شہری حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضے پر جمع ہوگئے اور صدر رئیسی کی سلامتی کی دعائیں کیں۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ ایرانی صوبے مشرقی آذربائیجان میں شدید دھند کے دوران پہاڑی علاقوں سے گزرتے ہوئے پیش آيا۔

ابراہیم رئیسی اپنے وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے دورے سے واپس آرہے تھے کہ ان کے ہیلی کاپٹر کو خراب موسم کی صورتحال کے باعث حادثہ پیش آیا۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آيا جب ایرانی صدر مشرقی آذربائیجان میں ڈیم کے افتتاح کے بعد واپس تبریز شہر کی طرف جارہے تھے۔