حادثے کی خبر ’تکلیف دہ‘ تھی، جواد ظریف

May 20, 2024

فائل فوٹو

ایران کے سابق وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ حادثے کی خبر ’تکلیف دہ‘ تھی۔

تعزیتی پیغام میںجواد ظریف نے کہا کہ شہداء کے لیے خدا کی رضا، پسماندگان کے لیے صبر کی خواہش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس سانحے پر ایرانی عوام کے لیے یکجہتی کی خواہش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ ایرانی صوبے مشرقی آذربائیجان میں شدید دھند کے دوران پہاڑی علاقوں سے گزرتے ہوئے پیش آيا تھا۔

ابراہیم رئیسی اپنے وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے دورے سے واپس آرہے تھے کہ ان کے ہیلی کاپٹر کو خراب موسم کی صورتحال کے باعث حادثہ پیش آیا تھا۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آيا جب ایرانی صدر مشرقی آذربائیجان میں ڈیم کے افتتاح کے بعد واپس تبریز شہر کی طرف جارہے تھے۔