سعودی وزیر خارجہ ایرانی صدر کی تدفین میں شرکت کیلئے تہران پہنچ گئے

May 22, 2024

پرنس فیصل بن فرحان(فائل فوٹو)۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان تہران پہنچ گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ تہران میں ایرانی قیادت سے صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہامیر عبداللہیان اور دیگر کی وفات پر اظہار تعزیت کریں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ ایرانی صدر کی تدفین میں بھی شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 19 مئی کو ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے، انکے ہمراہ وزیر خارجہ امیر عبداللہیان سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات بھی موجود تھیں۔