اداکار جیک نکولسن نے عہد ساز فلم دی گاڈ فادر میں مرکزی کردار سے انکار کردیا تھا؟

May 22, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

ہدایتکارفرانسس فورڈ کوپولا کی دی گاڈ فادر جسے اب تک بنائی جانیوالی بہترین فلموں میں سے ایک گردانا جاتا ہے۔ اسی لیے یہ بات تسلیم کرنا کافی مشکل لگتا ہے کہ کوئی اداکار اسکے آئیکونک کردار مائیکلکورلیون کو کرنے سے انکار کر دے۔

لیکن یہ حقیقت ہے کہ ہالی ووڈ کے اس وقت کے بڑے اداکار جیک نکولسن نے ایسا کیا اور یہ کردار ادا کرنے سے انکار کردیا تھا۔

اپنے 2004 میں بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں 87 سالہجیک نکولسن نے یہ بات تسلیم کی کہ انہوں نے کردار سے معذرت کرلی تھی لیکن اسکی متعدد وجوہات تھیں۔

انکے مطابق ان میں ایک بڑی وجہ وہ محسوس کرتے تھے کہ یہ کردار ادا کرنے والا اطالوی پس منظر کا حامل ہو جو میں نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ گاڈ فادر کے علاوہ دی اسٹنگ کی پیشکش بھی قبول نہیں کی تھی، حالانکہ میں جانتا تھا کہ یہ دونوں فلمیں بہت کامیاب ثابت ہونگی۔

اس دوران میں نے یہ سوچا کہ ڈیٹ لاسٹ ڈیٹیل اور چائنا ٹاؤن میرے لیے زیادہ دلچسپ فلمیں ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ میں مارلین برانڈو کے ساتھ کام کروں لیکن مجھے لیڈ رول کرنے کو کہا گیا تو میں نے محسوس کیا کہ اسکے لیے تو کوئی اطالوی نژاد شخص ہونا چاہیے اور پھر اسکرپٹ کے مطابق میرا مارلین برانڈو کے ساتھ کوئی سین ہی نہیں تھا تب میں نے سوچا کہ انکے ساتھ کسی اور فلم میں کام کروں گا۔