کیا مکیش امبانی ہندوستان کی امیر ترین شخصیت نہیں رہے؟

May 23, 2024

---فائل فوٹو

ویسے تو بھارت متعدد ارب پتی شخصیات کا ملک ہے جنہوں نے اپنی دولت کے سبب عالمی سطح پر شناخت بنائی ہے لیکن مکیش امبانی اور گوتم اڈانی کاروباری اور صنعتی دنیا کی دو اہم ترین شخصیات ہیں جن کے پاس بے پناہ دولت کے ساتھ طاقت بھی ہے۔

غیر ملکی میڈیا ’کرنٹ افیئرز‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق گو کہ مکیش امبانی اب بھی بھارت کی امیر ترین شخصیت ہیں لیکن گوتم اڈانی مستقبل میں دولت کی دوڑ میں اُنہیں شکست دے سکتے ہیں۔

بھارت کے دوسرے امیر ترین آدمی کے طور پر گوتم اڈانی کو ملک کی اقتصادی برادری میں ایک اہم مقام حاصل ہے۔

گوتم اڈانی، اڈانی گروپ کے بانی اور چیئرمین ہیں۔

اڈانی کے بندرگاہ کے کاروبار سے لے کر گرین انرجی تک وسیع مفادات کے ساتھ ایک مضبوط گروپ اِنہیں دنیا کی امیر ترین شخصیات اور بھارت میں سب سے زیادہ کمانے والی امیر ترین کاروباری شخصیات کی فہرست میں شامل کرتا ہے۔

اڈانی کی کاروباری جدوجہد نے انہیں بھارت کی اقتصادی اشرافیہ کے اعلیٰ مقام پر پہنچا دیا ہے اور ایک صنعتی ٹائٹن کے طور پر ان کی ساکھ کو مضبوط کیا ہے۔

مکیش دھیرو بھائی امبانی بھی ایک صنعت کار ہیں جو ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر کام کرتے ہیں۔

امبانی مئی 2024 تک 110 بلین ڈالر کی حیران کن مجموعی مالیت کے ساتھ ایشیا کے امیر ترین اور دنیا کے بارہویں امیر ترین شخص ہیں۔

امبانی نے 1981ء میں اپنے خاندانی کاروبار میں شمولیت اختیار کی تھی۔

ان کی ہدایت کے تحت ریلائنس انڈسٹریز خوردہ، توانائی، اور ٹیلی کمیونیکیشن کی صنعتوں میں کام کرنے کے ساتھ ایک کثیر جہتی گروپ بن گیا ہے۔

اس کے علاوہ وہ ممبئی انڈینز آئی پی ایل ٹیم کے مالک ہونے اور اپنی خیراتی سرگرمیوں کے لیے بھی مشہور ہیں۔