میرے بچوں نے اسرائیلی کمپنی کی تشہیر کرنے سے انکار کردیا: جویریہ سعود کا انکشاف

May 23, 2024

ـــ فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ سعود نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بچوں نے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں اسرائیلی کمپنی کے ٹی وی کمرشل میں کام کرنے کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔

جویریہ سعود نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بچوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میرے بچوں نے اسرائیلی کمپنی کے ٹی وی کمرشل میں اداکاری کرنے سے انکار کر دیا یہاں تک کہ بچوں نے ہمیں بھی اس ٹی وی کمرشل کی شوٹنگ نہ کروانے کے لیے قائل کیا جو ترکیہ میں ہونی تھی۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ بچے اسرائیل کی حمایت کرنے والی کمپنی کے ساتھ کام کرکے اپنی اخلاقی اقدار سے سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے تھے۔

جویریہ سعود نے لکھا کہ میری بیٹی جنت اور بیٹے ابراہیم کا کہنا ہے کہ اگر ہم موجودہ حالات میں اور کچھ نہیں بھی کر سکتے تو کم از کم اسرائیل کی حمایت کرنے والوں کا بائیکاٹ کر کے اپنا تھوڑا سا کردار تو ادا کر ہی سکتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہمجھے اپنے بچوں کی یہ بات سن کر قرآن پاک کی سورۃ الفیل کا ترجمہ یاد آگیا، اللّٰہ سب کو ایسی ایماندار اور اصول پسند اولاد سے نوازے،آمین۔