ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال، سردار تنویر الیاس کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

May 25, 2024

اسلام آباد (خبر نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد احتشام عالم نے عہدہ چھوڑنے کے بعد ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کرنے پر ایف آئی اے میں درج مقدمہ میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ گزشتہ روز ایف آئی اے حکام نے سردار تنویر الیاس کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔