وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کو ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر 15 لاکھ کا انعامی چیک

May 27, 2024


پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے وہیل چیئر کرکٹ ٹیم نے ملاقات کی۔

چیئرمین محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی اور کھلاڑیوں کو 15 لاکھ روپے کا چیک دیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں پر دلی خوشی ہوئی ہے۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پی سی بی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کی سپورٹ جاری رکھے گا، اُمید ہے وہیل چیئر کرکٹ ٹیم آئندہ بھی پاکستان کا نام روشن کرے گی۔