افغانستان کے راشد خان نے نئی تاریخ رقم کردی

June 25, 2024

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

افغانستان کے کپتان راشد خان نے نئی تاریخ رقم کر دی، وہ 100 سے کم میچز میں 150 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے۔

راشد خان نے 92 میچز میں 150 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹیں مکمل کیں اور وہ تیز ترین 150 وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے 118 میچز میں 150 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تاریخ میں اب تک صرف دو پلیئرز نے 150 وکٹیں لی ہیں۔

129 میچز کھیلنے والے شکیب الحسن کو یہ سنگ میل عبور کرنے کے لیے ایک وکٹ درکار ہے۔