انڈیا اور انگلینڈ کا سیمی فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خطرہ

June 25, 2024

گیانا میں انڈیا اور انگلینڈ کا سیمی فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے، میچ والے دن 27 جون کو صبح سے لے کر شام 4 بجے تک بارش کی پیش گوئی ہے۔

گیانا میں شیڈولڈ سیمی فائنل کیلئے ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا، 250 منٹ کا اضافی وقت ہوگا، سیمی فائنل واش آوٹ ہونے کی صورت میں انڈیا فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گا۔

انڈیا سپر 8 گروپ ون میں پہلی پوزیشن کی بنیاد پر فائنل کا حقدار ہوگا، آئی سی سی نے انڈین مارکیٹ کی وجہ سے انڈیا کا سیمی فائنل گیانا میں رکھا تھا۔

گیانا میں مقامی وقت صبح میچ شروع ہونا ہے جو انڈیا میں شام کا وقت ہوگا، میچ کا آفیشل وقت صبح 1030 سے دن 1 بج کر 40 منٹ ہے۔

بارش کی وجہ سے اضافی وقت میں میچ 5 بج کر 50 منٹ تک جاری رہ سکتا ہے۔

انڈیا کے علاوہ اگر کوئی اور ٹیم گروپ 1 سے ٹاپ کرتی تو وہ ٹرینیڈاڈ میں سیمی فائنل کھیلتی ہے۔

ٹرینیڈاڈ میں ہونیوالے سیمی فائنل کیلئے ریزرو ڈے موجود ہے، ٹرینیڈاڈ کے سیمی فائنل کیلئے شیڈولڈ روز 60 منٹ کا اضافی وقت ہے

ریزرو ڈے میں صرف 190 منٹ کا وقت رکھا گیا ہے، مزید اضافی وقت نہیں ہوگا۔

سیمی فائنل کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے دونوں ٹیموں کا از کم 10 اوور بیٹنگ کرنا لازمی ہے۔