نیتن یاہو نے رفح پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے کو افسوسناک قرار دے دیا

May 27, 2024

فائل فوٹو۔

رفح کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہوئے حملے کو افسوسناک قرار دے دیا۔

تل ابیب سے عرب میڈیا کے مطابقنیتن یاہو کہا کہ رفح میں ہم نے لاکھوں رہائشیوں کا انخلا کرایا۔ ہماری بے حد کوششوں کے باوجود کل رات افسوسناک واقعہ ہوگیا۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ کل کے رفح کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، نتائج سامنے لائیں گے۔