بھارت: شمال مشرقی ریاستوں میں بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ، 24 افراد ہلاک

May 28, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں شدید بارشیں جاری ہیں۔ نئی دہلی سے بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست میزورام، آسام، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں طوفانی بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے مختلف حادثات میں 24 افراد ہلاک جبکہ 12 لاپتہ ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی کچھ ریاستوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان اور نئی دلی سمیت دیگر شمالی علاقوں میں شدید گرمی پڑ رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان میں درجہ حرارت 50 سے اوپر چلا گیا ہے، اور ہیٹ اسٹروک سے 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔