اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین کی جانب سے رفح اور غزہ کا نوحہ

May 29, 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین (UNRWA) نے فلسطینی علاقوں رفح اور غزہ پر اسرائیلی حملوں کا نوحہ لکھا ہے۔اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر "رفح ایک بار پھر" کے عنوان سے جاری کردہ پیغام میں ایجنسی نے کہا کہ ʼغزہ میں بچے جلے ہوئے ملبے کو چھان رہے ہیں، 7 ماہ کے بچے سوتے ہوئے جاں بحق ہو رہے ہیں، جبری نقل مکانی کے 7 ماہ، اسکولوں اور پناہ گاہوں پر حملوں کے 7 ماہ۔ 7 ماہ کی دہشت گردی، جس کا کوئی عذر نہیں ہے، (اسرائیل کہہ رہا ہے) کہ یہ جاری رہے گا۔ʼجبکہ آخر میں ایجنسی نے انتہائی بےبسی سے اپیل کی ہے کہ ʼاب جنگ بندی کی ضرورت ہےʼ۔اسی طرح کے اور پیغام میں ایجنسی نے مزید آگاہ کیا کہ ʼغزہ میں نا امیدی کا احساس بہت زیادہ ہے، لوگ کہتے ہیں میں آج نہیں مارا گیا لیکن شاید کل مارا جاؤں گا۔ یہ بار بار ثابت ہوا کہ لوگ کہیں بھی ہوں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔خاندان اور بچے جہاں بھی پناہ لیتے ہیں وہ محفوظ نہیں ہیں۔