نیب کا 40 روزہ جسمانی ریمانڈ کاآرڈیننس واپس لیا جائے،سعد رفیق

May 29, 2024

لاہور (آئی این پی ) رہنما مسلم لیگ(ن)و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نیب کا 40روزہ جسمانی ریمانڈ کا آرڈیننس واپس لیا جائے، نیب قانون ایک آمر کا بنایا ہوا کالا قانون ہے اسکی حمایت نہیں کی جا سکتی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مختلف فوجی سول اور جوڈیشل ڈکٹیٹرز نے اسے شرمناک سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا، بہت سے بے گناہوں کو اس کا شکار بننا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کو 40روز کرنے کا قانون افسوسناک عمل ہے، واپس لیا جائے۔ خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ مشتبہ قانون سازی ہمیشہ نامناسب رہتی ہے۔