جنوبی پنجاب میں مزید 122 بجلی چور پکڑے گئے

May 29, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر ) جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے ، ایک روز میں 122 افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ایک کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا۔89 بجلی چوروں کے خلاف نئے مقدمات درج کروائے گئے۔