محکمہ سکولز، دوران سروس انتقال کرنے والے اساتذہ کے کیسز کو ترجیح دینے کی ہدایت

May 29, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ سکولز نے دوران سروس انتقال کرنے والے ملازمین اساتذہ کے کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھنے کی ہدایت کی ہے، جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ متوفی ملازمین کے ورثا اور اسامی کو او ایس ڈی بنانے کےلئے مختلف کیسز کو احتیاط سے نہیں دیکھا جاتا جس کی وجہ سے نہ صرف ایسے معاملات میں غیر ضروری تاخیر ہوتی ہے بلکہ مختلف قانونی فورمز میں محکمے کے لیے معاملات شرمندگی کا باعث بنتے ہیں، اس لیے ہدایت کی جاتی ہے کہ اس طرح کے کیسز جمع کرواتے وقت تمام ضابطہ اخلاق کو مکمل کرنے اور مطلوبہ دستاویزات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔