اشتہاری کوفرار کر انے پر بھائی کے خلاف مقدمہ درج

May 29, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر)اشتہاری بھائی کو پناہ دینے اور فرار کروانے کے الزام میں دوسرے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،تھانہ شاہ رکن عالم پولیس نے اشتہاری ملزم انصر بھٹی کی موجودگی کی اطلاع پر الفلاح مارکیٹ میں چھاپہ مارا جہاں پر فراست حسین نے اپنے حقیقی بھائی انصر کو فرار کروا دیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔