کراچی میں گرمی کی شدّت 45 ڈگری محسوس کی جانے لگی

May 29, 2024

فائل فوٹو

کراچی میں آج اور اگلے دو دن کے دوران مزید گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔

کراچی میں 38 ڈگری کی گرمی 45 ڈگری محسوس کی جارہی ہے، اگلے تین روز کے دوران پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی کا درجہ حرارت آئندہ دو روز کے دوران 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق اس وقت اندرون سندھ گرمی کی لپیٹ میں ہے، رواں سیزن میں اندرون سندھ کے علاقوں میں درجہ حرارت 53 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ مئی2017ء میں تربت میں درجہ حرارت 54 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا جو کہ ملکی تاریخ کا بلند ترین درجہ حرارت ہے۔