ملک کے بیشتر شہروں میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دادو اور موہن جو دڑو میں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ نواب شاہ، سبی اور سکھر میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بہاولپور میں 49، ڈی جی خان، ملتان اور ڈی آئی خان میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق تربت، سرگودھا، ساہیوال اور فیصل آباد میں درجہ حرارت 47 جبکہ حیدرآباد اور جہلم میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بنوں اور مٹھی میں 45 جبکہ چکوال میں درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اگلے تین روز کے دوران بھی درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے اور 44 ڈگری جیسی گرمی محسوس کیے جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے شام یا رات میں لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ اور سرگودھا میں آندھی اور بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔