گیس ختم ہو رہی ہے، سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے، شاہد خاقان عباسی

May 29, 2024

فائل فوٹو

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہایل پی جی کا استعمال اس لیے بڑھ رہا ہے کہ گیس ختم ہو رہی ہے، مسائل کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں آئل اینڈ گیس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ توانائی کے بحران کا سب کو علم ہے مگر بروقت فیصلے نہیں کیے جاتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک پیٹرول پمپ لگانے میں 3 سال لگ جاتے ہیں، ریفائنری پالیسی 8 سال سے لٹکی ہوئی ہے، مسائل کا سب کو علم ہے اب فیصلوں کا وقت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری افسران سرمایہ کاروں پر اعتماد نہیں رکھتے، وہ ان کو پیسہ بنانے والے سمجھتے ہیں، توانائی کے شعبے کی ڈی ریگولیشن کی ضرورت ہے، گیس کی قیمت یکساں ہونی چاہیے۔