• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں 3 ہزار ڈبہ پیٹرول پمپ اسٹیشن چل رہے ہیں، چیئرمین اوگرا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے چیئرمین مسرور خان نے کہا ہے کہ ملک میں 3 ہزار ڈبہ پیٹرول پمپ اسٹیشن چل رہے ہیں۔

اسلام آباد میں آئل اینڈ گیس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اوگرا مسرور خان نے کہا  کہ ڈبہ پیٹرول پمپ کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

چیئرمین اوگرا نے کہا کہ اوگرا کا گیس ٹیرف بہت ماہرانہ طریقے سے طے کیا جاتا ہے، وائٹ آئل پائپ لائن کا استعمال صرف 40 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئندہ 5 سال میں ایل پی جی کے استعمال میں زبردست اضافے کا امکان ہے، اس وقت ایل پی جی کا ملکی انرجی مکس میں 1.3 فیصد حصہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 5 سال میں ایل پی جی کا انرجی مکس میں حصہ 5 فیصد سے تجاوز کر جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایل پی جی کی اسٹوریج، ٹرانسپورٹیشن اور معیاری سلینڈر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، ملک میں 200 کلوگرام کے کمرشل سلینڈر متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید