اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کے تمام اختیارات ختم کر دیے، فلسطینی رہنما مصطفیٰ برغوتی

May 30, 2024

فائل فوٹو

فلسطینی رہنما مصطفیٰ برغوتی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کے تمام اختیارات ختم کر دیے۔

عرب میڈیا کے مطابقمصطفیٰ برغوتی نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات رام اللّٰہ شہر پر حملہ کیا، رام اللّٰہ کے مرکزی بازار کو جلا دیا گیا۔

مصطفیٰ برغوتی کا کہنا ہے کہ رام اللّٰہ کے ایکسچینج دفاتر سے رقم چوری کر لی گئی، اسرائیلی قبضے نے فلسطینی اتھارٹی کے تمام اختیارات ضبط کر لیے ہیں۔

واضح رہے کہ مغربی کنارے کے شہروں کا انتظام فلسطینی اتھارٹی کے سپرد تھا۔

غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد سے مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی آپریشن جاری ہے۔