جنید جمشید کے بیٹے نے مداحوں کو والد کی یاد دلا دی

June 10, 2024

فوٹو بشکریہ انسٹا گرام

دل دل پاکستان سے دلوں میں گھر کرنے والے ہر دلعزیز گلوکار و نعت خواں جنید جمشید کے بیٹے بابر جنید جمشید نے مداحوں کو والد کی یاد دلا دی۔

بابر جنید جمشید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر نعت پڑھتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں اُنہیںمسجدِ نبوی ﷺ میں بیٹھے اپنے والد مرحوم جنید جمشید کی پڑھی ہوئی مشہور نعت ’محمد کا روضہ قریب آ رہا ہے‘پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

نعت پڑھتے ہوئے بابر کی آواز ہوبہوجنید جمشید جیسی محسوس ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور ان کی خوبصورت آواز کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔