• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: قبرستان سے ملی نامعلوم نوجوان کی لاش کا معمہ حل

—علامتی فوٹو
—علامتی فوٹو

لاہور میں لٹن روڈ کے علاقے سے ملنے والی نامعلوم نوجوان کی لاش کا معمہ حل ہو گیا۔

نوجوان کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان نے چوری کے شبے میں نوجوان کو تشدد کر کے قتل کر دیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے کچھ روز قبل چوری کے شبے میں تشدد کر کے علی حیدر کو بے دردی سے قتل کر دیا، جس کے بعد لاش قبرستان میں پھینک کر فرار ہو گئے تھے۔

پولیس نے واقعے میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید