• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس: علیم خان اور پلوشہ خان میں تلخ کلامی


—فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات میں وفاقی وزیر علیم خان اور پلوشہ خان میں تلخ کلامی ہو گئی۔

عبدالعلیم خان نے پلوشہ خان کو شٹ اپ کہا تو جواب میں پلوشہ نے انہیں یو شٹ اپ کہہ دیا۔

سینیٹر پرویز رشید کی بیچ بچاؤ کروانے کی کوششیں بھی رائیگاں گئیں، پرویز رشید سینیٹر پلوشہ خان اور علیم خان کو خاموش کرواتے رہے۔

پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے علیم خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  تم ہو کون اس طرح کی بات کرنے والے؟ جس کے جواب میں علیم خان بولے آپ عزت کریں گے تو آپ کی عزت ہم کریں گے۔

عبد العلیم خان نے کہا کہ آپ لوگ ذات پر انگلیاں اٹھاتے ہیں، سارے زمانے کے بے ایمان یہاں اکٹھے ہوئے ہیں۔

پلوشہ خان نے کہا کہ علیم خان کے اس رویے پر رولنگ دیں، کیا نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا نام لینا جرم ہے؟ میں نے سوال پوچھا ہے، جو بدتمیزی وزیر نے کی ہے اس پر رولنگ دیں۔

ارکان کی آپس میں لڑائی کے بعد چیئرمین کمیٹی نے مداخلت کی، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے چئیرمین کمیٹی کے کہنے پر معذرت کر لی۔

قومی خبریں سے مزید