بھارت سے شکست کے بعد اعظم خان کی اسٹریٹ فوڈ کھاتے ویڈیو وائرل

June 11, 2024

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء میں امریکا کے خلاف شکست اور خراب کارکردگی کے بعد سے قومی ٹیم کے بیٹر و وکٹ کیپر اعظم خان پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

آج کل ہر کرکٹ کے متوالے کی تنقید کے تیر اعظم خان کی جانب ہیں۔

اُنہیں ناصرف امریکا کے خلاف صفر پر آؤٹ ہو جانے پر سخت ردِ عمل کا سامنا ہے بلکہ اُن کی جسامت، کیچ پکڑنے اور گراؤنڈ میں داخل ہونے کے انداز پر بھی ناقدین سیخ پا نظر آ رہے ہیں۔

ایسے میں امریکی شہر نیویارک سے اعظم خان کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہے جس میں اُنہیں اسٹریٹ فوڈ کے اسٹال پر کھڑے فاسٹ فوڈ کے مزے لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


اس ویڈیو کو غیر ملکی میڈیا نے بھی خوب کوریج دی ہے۔

یاد رہے کہ 25 سالہ اعظم خان معروف سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے ہیں۔