کورنگی میں جاں بحق ہونے والے 8 سالہ دلبر کے والد نے کہا ہے کہ بچہ کھیل رہا تھا، ڈھکن نہ ہونےکے باعث اُس گٹر میں گرا۔
کورنگی مہران ٹاؤن میں گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کے والد اظہر علی نے کہا کہ گٹر کا ڈھکن ایک ماہ سے غائب ہے۔
اس معاملے پر اہل خانہ کا کہنا تھا کہ 8 سالہ دلبر اپنے والدین کا اکلوتا بچہ تھا۔
اہل خانہ نے مزید کہا کہ علاقے میں گٹر کے ڈھکن موجود نہیں، حکومت علاقے میں گٹر کے ڈھکن لگوائے۔
لواحقین سے ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللّٰہ مراد نے گھر پہنچ کر تعزیت کی ہے۔