ملاوی کے نائب صدر کا طیارہ گر کر تباہ ہونے کا خدشہ

June 11, 2024

فائل فوٹو

افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کا طیارہ گر کر تباہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا۔

ملاوی کی ڈیفنس فورس کے مطابق نائب صدر کو لے جانے والا طیارہ ممکنہ طور پر چکنگوا کے جنگل میں گر کرتباہ ہوا، لاپتہ طیارہ تاحال نہیں مل سکا ہے۔

ملاوی ڈیفنس فورس کا کہنا ہے کہ گھنا جنگل اور دھند ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپوٹ کے مطابق طیارے میں ملاوی کے نائب صدر 51 سالہ ساؤلوس چیلیما سمیت 10 افراد سوار تھے۔