فلوریڈا میں بارش، مشکلات کی شکار پاکستان کرکٹ ٹیم ٹریننگ نہ کرسکی

June 14, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی ناقص پلاننگ کی وجہ سے امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پاکستانی ٹیم کے لئے ڈراؤنا خواب بنا ہوا ہے ۔ پاکستانی ٹیم نیویارک کی خراب پچ پر تین میں سے دو میچ ہارگئی اب فلوریڈا میں بارش کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ جمعرات کو بارش کی وجہ سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کاپریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے ٹیم پریکٹس نہ کرسکی۔ کھلاڑیوں نے ہوٹل میں جم اور ہلکی پھلکی ٹریننگ کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیویارک کے نساؤ کر کٹ اسٹیڈیم کی ڈراپ ان پچ کی وجہ سے ورلڈ کپ ابتداہی سے تنازع کا شکار ہوگیا۔