ٹی 20 رینکنگ، سوریا بیٹرز عادل بولرز میں نمبر ون

June 20, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی پلیئرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس نے افغانستان کے محمد نبی سے نمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر کی پوزیشن سے چھین لی ۔بولنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ بیٹرز میں بھارت کے سوریا کمار یادیو ، انگلینڈ کے فل سالٹ ، پاکستان کے بابر اعظم اور محمد رضوان ابتدائی چار پوزیشن پر ہیں۔