ایشین ٹیم اسکواش، پاکستان بھارت کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

June 15, 2024

کراچی (جنگ نیوز) چین میں ایشین ٹیم چیمپئن شپ کے مینز ایونٹ میں پاکستان دفاعی چیمپئن بھارت کو 2-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ کوارٹر فائنل میں محمد عاصم خان اور نور زمان نے راہول بیتھا اور سورج کمار چند کو زیر کیا جب کہ ناصر اقبال کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کے عاصم خان نے بھارت کے راہول بیتھا کو0-3 ہرایا جبکہ ناصر اقبال کو ویلاون سینتھل کمار نے 0-3 سے ہرادیا۔ میچ 1-1 سے برابر ہونے کے بعد نور زمان نے سورج کمار چند کو 0-3 سے شکست دے کر پاکستان کو اگلے راؤنڈ میں پہنچادیا۔ سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ہانگ کانگ سے ہوگا۔