گھر کی بجائے دفتر میں کام، بہترین معاوضہ کے ساتھ ڈبلیو ایف ایچ پر ملازمتوں کی کوششیں تیز

June 17, 2024

مانچسٹر(ہارون مرزا) برطانیہ میں بہترین معاوضہ پر ملازمین کو دفترمیں کام کی طرف راغب کرنے کیلئے ڈبلیو ایف ایچ پر ملازمتوں کی کوششیں تیز کر دی گئیں۔ عالمی وباء کورونا وائرس کے دوران پہلے لاک ڈاؤن میں جب برطانیہ مفلوج ہو کر رہ گیا تھا بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ گھر سے کام کرنا ایک عارضی اقدام ہے، وبائی مرض ختم ہونے کے بعد گھر سے کام کرنے کی بجائے دفاتر میں کام کرنا لازم ہوگا آخری پابندیوں کو ہٹائے جانے کے دو سال سے زیادہ عرصہ گزرنے اورمالکان کی باربار تنبیہ کے باوجود بھی ملازمین کی بہت بڑی تعداد گھرسے بیٹھ کر کام کرنے کو ترجیح دے رہی ہے ،یہ حکومتی وزراء اور کاروباری مالکان کے خدشات کے باوجود ہے کہ گھر سے کام کرنے سے پیداواری صلاحیت پر منفی اثر پڑ رہا ہے اور معیشت کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اب انکشاف ہو اہے کہ ملازمین کو واپس راغب کرنے کیلئے فرمز ملازمین کو چھ اعداد کی تنخواہیں دے رہی ہیں،پیشکش پر سب سے زیادہ معاوضہ والی ڈبلیو ایچ ایف ملازمتیں تقریبا ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ سالانہ سے شروع ہوتی ہیں، بلنگ سپروائزرز کو سالانہ1لاکھ پاؤنڈ پر بھرتی کیا جا رہا ہے دیگر اختیارات میں 60ہزار تک کمرشل پراپرٹی وکیل کے طور پر کام کرنا ایک ٹیوٹر نے51ہزار فی سال ادا کیا اور40ہزار پاؤنڈز پر پر انسانی وسائل کے اسسٹنٹ جب کہ آئی ٹی سسٹمز ایڈمنسٹریٹر 55ہزار پاؤنڈز تک ہر سال وصول کرنے پر اعتماد کر سکتا ہے، سب سے زیادہ قیمتی کرداروں میں سالانہ75ہزار پر ایکویٹی ریلیز ایڈوائزر بھی شامل ہیں، مالیاتی کنٹرولرز نے 70ہزار کی پیشکش کی اور دور دراز سے کام کرنے والے قانونی مشیر کو ایک سال کے دوران1لاکھ پاؤنڈز تک کی خدمات حاصل کی گئیں، آجر ان بھرتیوں کو فوقیت دے رہے ہیں جوچار دیواری کے اندر سے کام کر رہے تھے جیسا کہ سویڈش فرنیچر کی بڑی کمپنی آئی کے ای اے نئے دور دراز کے کام کرنے والے کرداروں کیلئے پرکشش ذریعہ بن گئی ہے، کمپنی اپنے ورچوئل اسٹور روبلوکس کے عملے کے حصے کے طور پر گھر بیٹھے صارفین کو خدمت کرنے کیلئے 13.15پاؤنڈ فی گھنٹہ تک کی شرحیں پیش کر رہی ہے جو ہر سال تنخواہ میںخطیر اضافہ ہے۔ دفتر برائے قومی شماریات کے مطابق یہ کمائی برطانیہ کی اوسط تنخواہ 34,963سے آرام سے زیادہ ہے جو گزشتہ سال کے33,061کے مقابلے میں 5.8فیصد زیادہ ہے۔ ڈبلیو ایف ایچ ماہرین آن لائن ان کرداروں پر بات کر رہے ہیں جو ان کے بقول 30اور 48پاؤنڈ فی گھنٹہ کے درمیان ادائیگی کرتے ہیں جیسے کہ ایپ ڈویلپرز کے لیے ای کامرس اسسٹنٹ اور اعلیٰ تنخواہیں دفتر جانے کی ضرورت کے بغیرڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ تک پہنچ جاتی ہیں، پورے سال میں نو گھنٹے کام کرنے والے دن تقریباً48 پاؤنڈ فی گھنٹہ ملازمین کو تقریباً 158,000حاصل کر سکتے ہیں حالانکہ آن لائن اشتہارات بتاتے ہیں کہ اس طرح کا زیادہ تر کام جز وقتی ہے جوبل کا کہنا ہے کہ لندن میں گھر سے کام کرنے والے لوگوں کی اوسط تنخواہ 66,845ہے برطانیہ کی اوسط سے 51فیصد زیادہ اور جو کہ 5,570ماہانہ،1,285 فی ہفتہ اور33.03 فی گھنٹہ ہے کمپنی فی الحال گھریلو کرداروں سے کام کرنے کو فروغ دے رہی ہے جیسے کہ سروس ایڈمنسٹریٹرز نے سالانہ 43,000ادا کیے، فوٹو گرافی کے ایجنٹوں کو 54,000تک اور لون کلورز نے67,000تک کی پیشکش کی گی ہے دیگر مشتہر پوسٹوں میں سالانہ 75,000پر ایکویٹی ریلیز ایڈوائزر، مالیاتی کنٹرولرز نے 70,000کی پیشکش کی۔