لندن میں بھی موبائل فون چھیننے کی وارداتیں بڑگئیں

June 26, 2024

لندن (نیوزڈیسک)موبائل فون کا چھینا جانا یا چوری ہونا صرف غریب ممالک کا ہی مسئلہ نہیں بلکہ برطانوی اور خصوصاًً لندن کے باسی بھی اس سے پریشان ہیں ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق لندن میں ہر 4 منٹ کے بعد ایک موبائل فون چوری ہو جاتا ہےیا چھین لیا جاتا ہے، موبائل چھیننے والے سائیکل پر آتے ہیں ، موبائل فون ہتھیاتے ہیں اور فرار ہوجاتے ہیں ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لندن کے سیف سٹی کیمرے اور متاثرہ افراد لٹیروں کو دیکھتے رہ جاتے ہیں، سینٹرل لندن کے ساتھ ساتھ برطانیہ کے دیگر اہم سیاحتی مقامات پر بھی موبائل چوری اور چھینا جھپٹی کے واقعات عام ہوچکے ہیں۔ اس حوالے سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس ایک لاکھ 21 ہزار سے زائد موبائل فون چوری ہوئے یا چھین لیے گئے۔