لاکھوں اسرائیلیوں کا نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف مظاہرہ

June 26, 2024

تل ابیب( نیوز ڈیسک)اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف لاکھوں اسرائیلیوں کی جانب سے ملک گیر مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے غزہ میں موجود یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ معاہدہ کرنے، اسرائیل میں نئے انتخابات کے انعقاد اور نیتن یاہو سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا۔ تل ابیب میں سیکڑوں افراد نے آگ لگا کر کئی سڑکیں بلاک کر دیں، اسرائیلی پولیس اور مظاہرین کے درمیان چھڑپیں بھی ہوئیں اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔دوسری جانب یروشلم اور قیصریہ میں ہزاروں مظاہرین نے وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہوں کے باہر احتجاج کیا، مظاہرین نے غزہ جنگ اور حزب اللہ کے ساتھ تنازع سے نمٹنے میں ناکامی پر حکومت پر سخت تنقید کی۔خیال رہے کہ اسرائیل میں اس قسم کے احتجاجی مظاہرے معمول بن چکے ہیں جوکہ عوام اور حکومت کے درمیان خلیج کو ظاہر کرتے ہیں۔