دو عیدوں کی وجہ آپس کے اختلافات ہیں، سعید مغل ایم بی ای

June 17, 2024

برمنگھم (پ ر) کمیونٹی میں اختلافات کی وجہ سے برطانیہ میں دو عیدیں منائی گئیں ،اگر کرسمس ایک دن منائی جاسکتی ہے تو مسلمان عید، رمضان و دیگر مذہبی تہوار ایک دن کیوں نہیں مناسکتے۔ ان خیالات کا اظہار سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر محمد سعید مغل ایم بی ای نے دوستوں سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کچھ انتشاری اپنی انا کو قائم رکھنے کے لیے کمیونٹی میں اختلافات کو قائم رکھ کر اپنی دکان چلاتے ہیں جس سے مسلمانوں کے اتحاد کو نقصان ہورہا ہے۔ برطانیہ میں پہلے ایک دن عید اور ایک ہی دن رمضان کا آغاز ہوتا تھا، انہوں نے کہا آج مسلم امہ کو اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔