اذہان کی والدہ ثانیہ مرزا کو حج و عید کی مبارکباد

June 17, 2024

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اس سال حج کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

اس موقع پر ننھے اذہان مرزا ملک نے والدہ ثانیہ مرزا کو اپنے معصومانہ انداز میں حج اور عید کی مبادکباد دی ہے۔

ثانیہ مرزا حج کے فریضے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں اور اذہان دبئی میں اپنی نانی نسیمہ مرزا کے ساتھ ہیں۔

نسیمہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نواسے اذہان اور نواسی دعا کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان تینوں کو حج پر گئے اپنی فیملی کے تمام افراد کو حج کی مبارکباد دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا حج پر اپنے والد عمران مرزا، بہن انعم مرزا اور بہنوئی اسد الدین کے ہمراہ گئیں ہیں۔

اُنہوں نے اس ماہ کے آغاز میں سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ وہ حج پر جا رہی ہیں۔