ژوب اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

June 17, 2024

بلوچستان کے ضلع ژوب اور اسکے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.3 جبکہ گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ژوب سے 46 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل کوئٹہ اور اسکے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اس کی گہرائی 29 کلومیٹر تھی۔