بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 29 کلومیٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 65 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔