کراچی: فیملی سے لوٹ مار، پولیس کی بروقت کارروائی، کار اور موبائل فون برآمد

June 18, 2024

کراچی میں ڈاکوؤں نے شہری کو فیملی سمیت لوٹا اور گاڑی لےکر فرار ہوئے تو پولیس نے پیچھا کرکے کار برآمد کرلی۔

ایس ایس پی کے مطابق پی آئی بی پولیس نے کارروائی کرکے چھینی ہوئی گاڑی اور موبائل فون برآمد کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے محمد حارث کو فیملی سمیت لوٹا اور گاڑی لے کر فرار ہوئے، پیٹرولنگ پولیس نے شہری کی شکایت پر ڈاکوؤں کا پیچھا کیا۔

پولیس حکام کے مطابق دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق گاڑی سے ملزمان کا اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔