پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے اپنی پارٹی کی موجودہ قیادت پر سابق پارٹی رہنماؤں کی جانب سے کی گئی تنقید پر طنز کے تیر چلا دیے۔
’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں شیخ وقاص نے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی تنقید کو پرانا چورن قرار دیا اور کہا کہ پچھلے ڈیڑھ سال میں ایسی کوششوں کو پزیرائی نہیں ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی سے موجودہ قیادت کی ملاقات نہ کرنا غلط بیانی ہے، پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ ان سے ملتے رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پارٹی میں وہی ہو گا جو بانیٔ پی ٹی آئی کہیں گے، باقی سب لوگ غیر متعلقہ ہیں۔