پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل پتوکی کے قریب شہری کی لاش نہر سے ملنے کے واقعے میں پیش رفت ہوئی ہے۔
شہری کو اس کی بیوی نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر قتل کی منصوبہ بندی کی۔
ملزم شہری کے پاس کارخانے میں کام کرتا تھا، ملزم نے مقتول کی لاش موٹر سائیکل پر رکھ کر پتوکی کے قریب نہر میں پھینک دی تھی۔
مقتول کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ اس کی بیوی نے 23 اکتوبر کو درج کروایا تھا۔
پولیس نے مقتول کی بیوہ اور ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔