گستاخی کے محض الزام پر کسی کو قتل کرنا غیر اسلامی ہے، مفتی نعمان نعیم

June 21, 2024

رئیس جامعہ بنوریہ عالمیہ ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم ۔ فوٹو: فائل

رئیس جامعہ بنوریہ عالمیہ ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم نے کہا ہے کہ گستاخی کے محض الزام پر ہجوم کا کسی کو قتل کرنا غیر اسلامی ہے۔

کراچی سے جاری بیان میں ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم نے کہا کہ بغیر تحقیق اور دلیل کے کسی پر توہین مذہب کا الزام لگانا یا اسے قتل کرنا کسی صورت جائز نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گستاخی کے محض الزام پر ہجوم کا کسی کو قتل کرنا غیر اسلامی ہے۔

رئیس جامعہ بنوریہ عالمیہ نے یہ بھی کہا کہ سوات کا واقعہ افسوسناک ہے، تحقیقات کر کے مجرم کو عبرتناک سزائیں دی جائیں۔