سوناکشی سنہا کی شادی، شتروگھن سنہا کا گھر قمقموں سے جگمگا اٹھا

June 22, 2024

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا

بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا کل، بروز اتوار اپنے 4 سالہ پرانے مسلم بوائے فرینڈ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوناکشی نے اپنے خاندان کے اس رشتے سے ناں کو آخر کار ہاں میں بدل لیا ہے۔

اب ناصرف سوناکشی سنہا کا خاندان اپنے ہونے والے داماد، اداکار ظہیر اقبال کو قبول کر رہا ہے بلکہ اُن کے خاندان سے بھی ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ سوناکشی کی ظہیر سے شادی کے لیے پہلے اداکارہ کی والدہ راضی نہیں تھیں مگر گزشتہ روز انہوں نے بھی ظہیر اقبال کے گھرانے سے خوشگوار موڈ میں ملاقات کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی اور ظہیر اقبال اپنی شادی میڈیا سے خفیہ رکھنا چاہتے تھے مگر اب بات کھل جانے پر اس شادی کے سلسلے میں ہونے والی ملاقاتوں اور تقریبات کی تصویریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔

سوناکشی سنہا کے گھر، شتروگھن سنہا کے بنگلو ’راماین‘ کو بھی اسی سلسلے میں دلہن کے ساتھ سجا دیا گیا ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔


یاد رہے کہ سوناکشی سنہا کا تعلق ایک ہندو جبکہ ظہیر اقبال کا تعلق ایک مسلم گھرانے سے ہے، یہ جوڑا گزشتہ 4 برسوں سے ایک دوسرے کے ساتھ ڈیٹنگ میں مصروف تھا۔

دونوں کی عمروں میں 3 سال کا فرق ہے، سوناکشی سنہا 37 جبکہ ظہیر اقبال 35 سال کے ہیں۔