کیا ہم کامیاب عورت سے نفرت کرتے ہیں؟ کنگنا رناوت کا انوکپور کے تبصرے پر ردعمل

June 22, 2024

اداکاری سے سیاست کا سفر شروع کرنے والی کنگنا رناوت نے لیجنڈری اداکار انو کپور کے تبصرے پر ردعمل دیا ہے۔

کنگنا رناوت نے رات گئے انسٹاگرام پر انو کپور کے کلپ کے ساتھ اسٹوری شیئر کی اور استفسار کیا کہ کیا آپ انو کپور جی کی بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ’ہم کامیاب عورت سے نفرت کرتے ہیں؟‘

انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ عورت خوبصورت ہے تو اس سے زیادہ نفرت کرتے ہیں، اگر وہ طاقت ور بھی ہے تو اس سے زیادہ جذباتی نفرت کرتے ہیں، کیا یہ سچ ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انو کپور جو اپنی فلم ’ہمارے بارہ ‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، اسی حوالے سے انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کی تھی۔

اس موقع پر صحافی نے انو کپور نے کنگنا رناوت کو چندی گڑھ ایئرپورٹ خاتون سیکیورٹی کانسٹیبل کی طرف سے تھپڑ مارنے کے واقعے سے متعلق سوال کیا۔

لیجنڈری اداکار نے پہلے تو کنگنا رناوت کو پہچاننے سے انکار کیا اور پھر اداکارہ کو قانونی کارروائی کرنے کا مشورہ دیا۔

انو کپور نے یہ بھی کہا تھا کہ ایک خوبصورت ہے تو ہمیں ویسے ہی جلن ہورہی ہے کیونکہ ہم تو خوبصورت آدمی نہیں ہیں، اس کے بعد پاور فل بھی ہےتو انہیں کارروائی کرنی چاہیے۔