آپریشن عزم استحکام کے معاملے پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پارٹی اراکین پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور ایپکس کمیٹی اجلاس کی کارروائی پر ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔
پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ آج وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سے کے پی ہاؤس میں ملاقات کریں گے، اراکین پارلیمنٹ آپریشن عزم استحکام سے متعلق تحفظات سے وزیرِ اعلیٰ کے پی کو آگاہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور اپیکس کمیٹی کی کارروائی سے متعلق اراکین پارلیمنٹ کو آگاہ کریں گے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں انسدادِ دہشت گردی کے لیے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دی گئی تھی۔
نیشنل ایکشن پلان سے متعلق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزراء اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شریک تھے۔