قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

June 28, 2024

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کی تحریک وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے پیش کی: فوٹو فیس بک قومی اسمبلی

قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور کرلیا، بل کے تحت الیکشن ٹربیونلز میں ریٹائرڈ ججز کو تعینات کیا جاسکے گا۔

الیکشن ٹربیونلز کے قیام کا اختیار آئین کے تحت الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کی تحریک وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے پیش کی۔ سنی اتحاد کونسل نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہوئے ایوان میں نعرے لگائے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر قانون نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ٹریبونلز ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ ججز پر بھی مشتمل ہوسکتے ہیں، وفاقی حکومت نے الیکشن ایکٹ 2017 میں یہ ترمیم تجویز کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حاضر سروس ججوں کے الیکشن ٹریبونلز فیصلوں میں تاخیر کرتے ہیں۔