فواد چوہدری پارٹی میں واپس کس منہ سے آئیں گے؟ حامد خان

June 28, 2024

حامد خان: فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حامد خان کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری پارٹی میں واپس کس منہ سے آئیں گے؟ انہیں پارٹی میں واپس آنے کا کوئی حق نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے کہا کہ عمران اسماعیل، فواد چوہدری نے استحکام پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی، پارٹی کو نقصان پہنچانے کیلئے پارٹی کے اندر سے ایک پارٹی بنوائی گئی، اس میں فواد اور عمران اسماعیل شامل ہوئے۔

حامد خان نے کہا کہ ہر پارٹی میں اختلافات اور تنقید ہوتی ہے، عمر ایوب کا استعفیٰ آپسی اختلافات کی وجہ سے نہیں ہے، ہمارے وکلاء پوری دلچسپی کے ساتھ کیسز لڑ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فواد چوہدری کس منہ سے ایسی باتیں کررہے ہیں، یہ مشکل وقت میں پارٹی چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، اب بھی کسی کے اشارے پر پارٹی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔