افغانستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں، کسی اور ملک کے اندر مداخلت نہ کریں، اپوزیشن اتحاد

June 28, 2024

فائل فوٹو۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن اتحاد کا ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس میں کہا گیا کہ ملک کے اندر کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دیتے۔

اپوزیشن نے مطالبہ کیا کہ ہمارا ملک کسی اور ملک کے اندر مداخلت نہ کرے۔ اپوزیشن اتحاد کے فیصلہ کے مطابق افغانستان کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں۔

اپوزیشن رہنما اسد قیصر نے کہا بھارت کے ساتھ بھی تعلقات دشمنی کی بنیاد پر ہیں۔

انھوں نے کہا اب ہم افغانستان کے ساتھ بھی یہ رویہ اختیار کر رہے ہیں۔ پاکستان میں آپ ایک نیا کھیل کھیلنا چاہتے ہیں۔ اسد قیصر نے کہا ہم خواجہ آصف کے اس بیان کے خلاف کھڑے ہیں۔

عمر ایوب نے کہا خواجہ آصف نے بیان دیا افغانستان کے اندر حملہ کریں گے۔ انھوں نے کہا مزید جنگ اور خرابی کے ہم متحمل نہیں ہو سکتے۔

عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے اندر حملے کا مطلب پورے خطے کو جنگ میں دھکیلنا ہے۔