کوئٹہ: فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس کا نیا کیس رپورٹ

June 26, 2024

کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

فاطمہ جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق کانگو وائرس سے متاثرہ 50 سالہ مریض کا تعلق ضلع قلعہ سیف اللّٰہ سے ہے، جس کا علاج جاری ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق رواں سیزن کے دوران کانگو وائرس کے مریضوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔