وہ کھانے اور مشروبات جو جسم میں پانی کی کمی کا باعث بن سکتے ہیں

June 27, 2024

دنیا بھر میں کئی ممالک ان دنوں شدید گرم موسم کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث طبی ماہرین شہریوں کو اچھی غذا اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

عام حالات میں کچھ ایسے کھانے اور مشروبات بھی ہیں جن کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی ہوسکتی ہے۔

عام طور پر کافی کو چاق و چوبند کرنے کے لیے پیا جاتا ہے لیکن اس میں موجود کیفین کی مقدار جسم میں پانی کے توازن کو خراب کرسکتی ہے۔

پوٹیشیئم سے بھرپور چقندر جسم سے فلیوڈز (fluids) کے اخراج میں مددگار ہوتا ہے لہٰذا زیادہ گرم موسم میں اسے اعتدال سے استعمال کرنا چاہیے۔

زیادہ پروٹین والے کھانے جیسے مچھلی اور دیگر گوشت کو ہضم کرنے کے لیے جسم کو زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے لہٰذا کم پانی پینے کی صورت میں یہ کھانے انسانی جسم میں پانی کی مقدار کو مزید کم کرسکتے ہیں۔

سوڈا میں پیکٹ میں موجود جوسز میں چینی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور یہ بھی جسم میں پانی کی مقدار کو کم کرسکتے ہیں۔

اچار کھانے کا مزہ تو دوبالا کردیتا ہے لیکن اس میں موجود نمک کی زیادہ مقدار جسم کو ڈی ہائیڈریٹ کرسکتی ہے لہٰذا اس کو کھانے کے ساتھ استعمال کرتے وقت پانی کا بھی زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔

اس کے علاوہ زیادہ تیل والے کھانوں سے بھی گرم موسم میں احتیاط کرنی چاہیے۔

نوٹ: یہ تحریر انٹرنیٹ سے لی گئی ہے، اس پر طبی ماہرین یا ڈاکٹرز سے بھی مشورہ لے کر بہترین نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔